دروش(نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان تحریک انصاف دروش کے کارکنوں کاایک اہم میٹنگ دروش میں منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں ورکروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے کنوینیئر حاجی رحمت غازی تھے۔اس موقع پر کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ عہدیداروں نے 2013کے الیکشن کے بعد ووٹروں سے کوئی تعلق نہیں رکھااور دفتروں کو تالے لگا کر صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرتے رہے کہ اگر یہی حالت رہی تو ہمارا انجام بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی طرح ہوگا۔ مقررین نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹمبر مافیا اور جے ایف ایم سیز پر بھی کڑی تنقید کی جو جنگلاتی ائریا کے لوگوں کی ملی بھگت سے ان کو رائیلٹی کے حق سے محروم کر رہے ہیں۔جبکہ سابق ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق پر چترال لیویز میں غیر قانونی بھرتیاں اور یونین کونسل لیول پر سیکرٹریوں کی تقرری پر بے قاعدگیوں کی انکوائری کرنے کا بھی مطالبہ کیامقررین نے کہا کہ سابق ڈپٹی کمشنر نے جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر پاکستان تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن میں ہرانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی رحمت غازی نے پارٹی ورکروں کو متحد رہنے اور ان کے گلے شکوکے دور کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر یونین کونسل لیول پر پارٹی کو منظم کریں گے اور جو بھی پارٹی سے ناراض ہیں انہیں منانے کی کوشش کریں گے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف ایک ایسی تحریک ہے جو متوسط اور غریب طبقے کو معاشرے میں مقام دلوانے کیلئے کوشان ہیں۔بعد ازاں رحمت غازی نے پاکستان تحریک انصاف دروش کے نئے دفتر کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع سابق صدر چترال ون حاجی سلطان محمد،سابق ضلعی نائب صدر رضیت با اللہ ،ضلعی رہنما حاجی گل نواز،ارشاد مکررؔ ،سمیع اللہ اور دوسرں نے بھی خطاب کیا۔