Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز 4مئی کو چترال کا دورہ کریں گے ؍نیازاے نیازی ایڈوکیٹ

چترال( نمائندہ )مسلم لیک (ن) ضلع چترال کے سیکرٹری اطلاعات نیاز اے نیازی نے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز 4مئی کو چترال کا دورہ کریں گے ۔اور پولوگراؤنڈ چترال میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ذارائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے چترال کیلئے گذاشتہ چار سالوں کے دوران کئے گئے خدمات جن میں لواری ٹنل کی تکمیل گولین گول ہائیڈرل پراجیکٹ سے چترال کو 30میگاواٹ بجلی کی فراہمی اور لوٹ شیڈنگ کے ختیمے سیلاب اور زلزلہ متاثریں میں اربوں رقم کی نقد تقسیم شامل ہیں کے پیش نظر عوامی حلقے اس دورے کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔ ذارائع کے مطابق سابق وازیراعظم کے دور حکومت میں چترال کی تعمیرو ترقی کے لئے 65ارب روپے کے خطیر رقم خرچ ہوئی ۔

Related Articles

Back to top button