اصل سند چوری کرکے اُس میں ردو بدل کرکے میری پدری زمین مجھ سے ہتھیانا چاہتا ہے۔ سلطان مراد کاپریس نس
چترال( شہریاربیگ ) گاؤن سنگور کی رہائشی سلطان مراد نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں واقع علاقہ سنگور میں اپنی پدری جائیداد میں رہ رہا ہوں۔ بہ مقدار تین چکورم جائیداد میر�آوالد مسمی ہجوم خان ولد خوش دولہ سکنہ برشگرام کریم آباد نے 15فروری1942کو علاقے کے مغزز شخصیت محمد سفید خان مرحوم سے بیع قطعی خریدا تھا ۔ زمین کے خریداری سند میں اُس وقت کے مغززین علاقہ میرزہ خان مرحوم ،بہرام خا ن مرحوم اور صاحب ظفر مرحوم گواہان تھے۔مذکورہ جائیدد میں موجودہ وقت میں ہم پسران ہجوم خان آباد ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے میرے ایک رشتہ دار جس کا تعلق گاؤن سنگور سے بھی نہیں ہے نے میری زمین کی خریداری کی اصل سند چوری کرکے اُس میں ردو بدل کرکے میری پدری زمین مجھ سے ہتھیانا چاہتا ہے۔چونکہ میں ایک ان پڑھ اور غریب بندہ ہوں اور میرے مخالف فریق اثر و رسوخ رکھتے ہیں جس کی بنیاد پر وہ میری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔متعلقہ اداروں سے میری اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کی جائے۔