پاکستان پیپلزپارٹی نوجوان نسل کونصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کی ہے؍ایم پی اے سلیم خان
چترال(ڈیلی چترال نیوز)ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے حضوربیگاندہ شیشی کوہ میں ٹورنامنٹ کے فائنل میں عمائدین ،شائقین فٹ بال اورپی پی پی جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں اورنوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرہ ہی ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سلسلے میں کھیلوں کو فروغ دے کرمطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نوجوان نسل کونصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کی ہے۔سابق پی پی پی حکومت میں کھیلوں کوفروغ دینے کے لئے سیدآبادایون میں کروڑوں روپے کااسٹیڈیم بنایاجارہاہے جوپی پی پی کی طرف سے نوجوانوں کے لئے ایک اعظیم تحفہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری ایک نوجوان قیادت ہے جونوجوانوں کودرپیش مسائل بخوبی جانتے ہیں اوران کے حل کرنے کی تجویزبھی تیارکرچکے ہیں۔2018کے عام انتخابات میں اپنے قیمتی ووٹ پی پی پی کے حق میں استعمال کرکے چترال کوترقی کی راہ میں کامزان کرنے کاموقع فراہم کریں۔سلیم خان نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کودس ہزارجینے والے اوررنراب کوپانچ پانچ روپے کااعلان کیا۔ اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی علماء ونگ کے صدرمولاناقاری نظام الدین،ضلعی سینئرنائب صدرانجینئرفضل ربی جان،سب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ وجنرل سیکرٹری مہترژاؤسکندراحمدخان،صدرپی پی پی یوسی ارندوحاجی غازی خان دیگرپارٹی جیالے نے شیشی کوہ کے عمائدین کوپاکستان پیپلزپارٹی کے وابستگی اورنئے شامل ہونے پرخراج تحسین پیش کئے۔