Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں ساٹھ سال بعد پہلی مرتبہ’ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ‘ کا آغاز

چترال میں ساٹھ سال بعد پہلی مرتبہ’ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ‘ کا آغاز آج سے شروع ہوا ، ضلعی انتظامیہ نے چترال کے مشہور پولو گراوٗنڈ میں ایک تقریب کے دوران ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ضلعی انتظامیہ نے جشن چترال کے تقریبات میں اسی سال’ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ کو بھی شامل کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روزکی تقریب کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین اور پولو اسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے کیا، اس موقع پر مقامی لوگوں سمیت پولو اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی بھی شریک تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین نے اس موقع پر کہا کہ چترال شمالی علاقہ جات میں ثقافتی سرگرمیوں اور روایات کے لحاظ ایک منفرد حثیت رکھتی ہے اور انتظٓامیہ  کی کوشش ہے کہ تمام تاریخی اور ثقافتی اور علاقائی کھیلوں اور تہواروں کو بھر پور انداز میں  منایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملکی کپ کے مقابلوں میں پولو کی باوٗن ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ مقابلے دس  دن تک جاری رہیںگے۔ ملکی کپ  جشن کا تاریخ بہت پرانا ہے۔  ریاست چترال میں فری سٹائل پولو اور دوسری علاقائی کھیلوں کے مقابلے مہتر چترال سر شجاع الملک مرحوم کے زمانے سے غیر منظم طریقے سے ہوتے تھے۔ جن میں علاقے کے ناموار پہلوانوں کے مابین کشتی،رسہ کشی،بُز کشی، نیزہ بازی، تیر اندازی، تمپوق بازی، چھت چھتو اولیک، آنتو دیک(پہاڑیوں میں دوڑ) ،نست نسیک(مختصرفاصلے کا دوڑ)، نشانہ بازی، میوزیکل شو، علاقائی ڈانس اور تیراکی کے مقابلے ہوتے تھے۔ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ1928 ء میں ریاست چترال کے بارہ پولو ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا جن میں شاہی قلعہ پولو ٹیم، وزیر اعظم پولو ٹیم، چترال سکاؤٹس پولو ٹیم، تحصیل مستوج پولو ٹیم، تحصیل تورکہو پولو ٹیم، تحصیل موڑکہوپولو ٹیم،تحصیل دروش پولو ٹیم، تحصیل لٹکوہ پولو ٹیم،تحصیل چترال پولو ٹیم ،کوہ پولو ٹیم، ایون پولو ٹیم، اویر پولو ٹیم شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button