آغاخان یونیورسٹی کراچی کے چترال میں قائم ادارہ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ایک روزہ سمپوزیم کا اہتمام
چترال (نمائندہ ) آغاخان یونیورسٹی کراچی کے چترال میں قائم ادارہ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ایک روزہ سمپوزیم میں شرکاء نے ملک کے پسماندہ اور دورافتادہ علاقے چترال میں تدریس کے شعبے میں جدیدیت اورمقصدیت پر مبنی مشاغل اپنانے میں نقیب قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس ادارے نے ضلعے کے طول وعرض میں قائم تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت کرکے کوالٹی ایجوکیشن کی منزل پر گامزن کردیا۔ ادارے کے پچیس سال پورے ہونے پر سلور جوبلی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اس سمپوزیم میں پی ڈی سی کے پروفیسر انجم ہلائی، ڈاکٹر ساجد علی، ڈاکٹر عبدالحق ، ایڈیشنل ڈی سی چترال منہاس الدین،،مقامی ماہرین اور منتظمین تعلیم اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقرریں نے آغا خان یونیورسٹی کی وجہ سے معیشت اور سماج پر پڑنے والی مثبت تبدیلیوں اور ان کے نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے ادارے کو ملکی ترقی کے لئے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہایونیورسٹی نے ملک بھر میں پھیلے ہوئے اس کے زیر اثر اداروں نے نئی ٹرینڈ سیٹ کی ہیں جس کی وجہ سے رونما ہونے والی تبدیلیاں سب کو محسوس ہورہی ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ امتحان لینے کی روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید طریقہ اپنانے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی ادارے نے لیڈر کا رول ادا کیا ہے جوکہ دوسرے اداروں کے لئے قابل تقلید ہیں۔ اس موقع پر ایک اور نشست میں’’ موثر تدریس میں استاذ ‘‘کی اہمیت پر ایک محفل مذاکرہ منعقدہو ا جس میں بریگیڈیر (ریٹائرڈ ) خوش محمد، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی،ڈاکٹر تاج الدین شرر، محمود غزنوی اور دوسروں نے کہاکہ پی ڈی سی نے جدید طریقے اپنا کراساتذہ کو روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید راہوں پرڈال دیا ہے۔ پی ڈی سی کے ڈپٹی ہیڈ ڈاکٹر ریاض حسین نے پروگرام کے اختتام پر کراچی سے آنے والے مہمانوں اور مقامی حکام ، ضلعی حکومت اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔