Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کا اہم اجلاس، پاکستان تحریک انصاف کے تین فعال کارکنان پی ایم ایل این میں شامل

چترال (نمائندہ  ) منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم اجلاس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے تین فعال کارکنان نے ضلعے میں پارٹی قائد میاں محمدنواز شریف کی کارکردگی کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا جوکہ پارٹی کے صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کے زیر صدارت ٹاؤن ہال میں منعقدہوااجلاس میں پارٹی کےرہنما سید احمد خان،جنرل سیکرٹری صفت زرین تحصیل صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ، محمد وزیر خان، صدر ڈسٹرکٹ بار چترال خورشید مغل، سردار یفتالی، عمران الملک، فضل رحیم ایڈوکیٹ، ساجداللہ ایڈوکیٹ ،غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ،بی بی جان اور دوسروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پرنوجوان کونسلر زاہدالرحمن۔وقار ،قاضی اسد،محمد نواب اورغوچ ؂ اور وقاراحمد مغلاندہ نے باضابطہ طور پر پی ایم ایل این میںشمولیت کا اعلان کیا جس پر انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے 12مئی کو دورہ چترال کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے جبکہ اس موقع پر کہا گیا کہ پارٹی قائدمیاں نواز شریف رمضان المبارک کے فوراً بعدچترال کے دورے پر آئیں گے جس کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا جنہوں نے چترال میں ریکارڈ ترقیاتی کام سرانجام دے کر چترالی عوام کا دل جیت لیا ہے۔ اس موقع پر مزید بتایاگیا کہ ایم این اے شہزادہ افتخارالدین بہت جلد ہی PML-Nمیں شرکت کا اعلان کریں گے جس سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔

Related Articles

Back to top button