تیمرگرہ کے قریب چترال سے راولپنڈی جانے والی کوچ اورسیکورٹی فورسز کی گا ڑی میں تصا دم چار خواتین جا ن بحق 7 افراد شدید زخمی
لویردیر( نامہ نگار)۔تیمرگرہ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گا ڑی اور کوچ میں تصا دم چار خواتین جا ن بحق 7 افراد شدید زخمی جان بحق افراد کی لاشیں تیمرگرہ ہسپتال منتقل تیمرگرہ پولیس کے مطابق تیمرگرہ سے اٹھ کلو میٹر دور شگو کس کے مقام پرچترال سے راولپنڈی جانی والی کوسٹر سیکورٹی فورسز کی گا ڑی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے مسافر کوچ الٹ گئی جس کی نتیجہ میں چار خوا تین سفیراں بی بی ساکن چترال ، خور شیدہ بی بی ساکن ایبٹ آباد، صفیہ بیگم ساکن گجرات، اور بریزہ بی بی ساکن چترال جان بحق جبکہ زخمیوں میں اعجاز ولد زار عالم ساکن چترال ، عبادلرحمان ولد محمد کریم ساکن چترال ، احمد زار ولد محمد، علی خان ولد اکبر خان ساکن اسلام آباد، عبدالستار ساکن گجرات، شیر زمان ولد محمد اقبال اور مقبول ولد محمد شریف شامل ہیں زخمیوں کو الخدمت فاونڈیشن کے رضاکا روں نے تیمرگرہ ہسپتال پہنچایا جبکہ لاشوں کو بھی الخدمت فاونڈیشن کی گا ڑیوں میں آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا واضح رہے کہ تیمرگرہ ہسپتال میں ایمبولنس گا ڑیاں نہ ہونے سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے اور جان بحق افراد کو آبائی علاقوں کو پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔