Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال میں’’ ادب ،ثقافت اور ہم ‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا نعقاد کیا گیا

چترال(نمائندہ  )یونیورسٹی آف چترال میں ’’ ادب ، ثقافت اور ہم ‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،اس سیمینارمیں اکیڈیمی آف لیٹر پاکستان کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قاسم بگھیو ،لوک ورثہ کے خالق اور مفکر ادیب اور کلچر کے ایکسپرٹ عکسی مفتی نے اپنے مقالے پیش کیے ، ادب اور اس کی ضرورت و اہمیت پر ڈاکٹر قاسم بگھیو نےاپنا مقالہ پڑھا جس میں انہوں نے ادب کی اہمیت اور پڑھے لکھے لوگوں خصوصاً یونیورسٹی کے طالب علموں پر اس کے اثرات اور فوائد کا تذکرہ کیا اور دیگر علوم کی تفہیم اور معاشرہ سازی میں ادب کے کردار پر سیر حاصل بحث کی ، عکسی مفتی جو معروف ادیب ممتاز مفتی کے صاحب زادے بھی ہیںنے کلچر پر اپنا مقالہ پیش کیا جو یقیناًایک ماسٹر پیس تھا ، اس سیمینار میں اساتذہ ،طلبا اور ادب و کلچر سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ،یونیورسٹی آف چترال کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر مدعو مقررین نے چترال یونیورسٹی کی لائبریری کے لیے اپنے کتب بھی پیش کیے ، اس سیمینار کی خاص بات طلبا اور مقررین کا مکالمہ تھا س سے ادب کی ترقی اور کلچر کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کاموقع پہلی مرتبہ چترال میں میسر آیا ۔

Related Articles

Back to top button