Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

صوبے بھر میں ناظمین سے برتھ سرٹیفیکٹ ٗ نکاح رجسٹریشن اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کرنے کے اختیارات واپس لے لئے

پشاور ۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں ناظمین سے برتھ سرٹیفیکٹ ٗ نکاح رجسٹریشن اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کرنے کے اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں پشاور کے تمام نا ظمین کے اکاونٹس کو منجمند کردیا گیاہے جس پر نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے ناظمین سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔پشاور کے تمام ناظمین کے دفاتر سے نادرا نے برتھ سرٹیفیکیٹ ٗ نکاح رجسٹریشن اورڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کرنے کے اختیارات واپس لیتے ہو ئے ان کو دیئے جانے والے دونوں کمپیوٹرز بھی واپس لے لئے ہیں اور اب یہ اختیارات نادرا کے پاس چلے گئے ہیں اس طرح پشاور میں ہزاروں شہریوں کے لئے نئی پالیسی جاری کر دی گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button