تازہ ترین
ریحان خان کی دل سے عزت کرتاہوں،پیسوں کی ادائیگی کے معلق خبرین شرمناک ہے عمران خان
اسلام آباد(نامہ نگار)عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ریحام خان کے کردار اور کم مراعات یافتہ طبقے کیلیے ان کے دل میں موجود درد کی وہ قدر کرتے ہیں،ریحام اور ان کے گھرانے اس وقت تکلیف سے گزر رہے ہیں ،میڈیا اور عوام ان کی پرائیویسی کا خیال کریں ،میڈٰیا میں ریحام خان کو رقم ادا کرنے کی افواہیں نہ صرف بے بنیاد بلکہ شرمناک بھی ہیں، دوسری جانب ریحام خان نے بھی اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق بزریعہ سوشل میڈیا کی ،اپنے ٹویٹر پیغام میں ریحام کا کہنا تھا کہ وہ اور عمران خان علیحدگی کا فیصلہ کر چکے ہیں ،طلاق کا کیس فائل کر دیا گیا ہے ،وہ شادی سے پہلے بھی ریحام خان تھی اورطلاق کےبعد بھی میرا نام ریحام خان ہی رہے گا-
طلاق پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران کی بہنوں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شادی کرتے وقت مشورہ کیا نہ طلاق دیتے وقت ہم سے پوچھا-
عظمیٰ خان اور حلیمہ خان نے عمران خان اور ریحام کی طلاق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یا ان کی کسی بھی بہن کا اس طلاق سے کوئی تعلق نہیں ،عمران خان نے شادی کرتے وقت مشورہ کیا نہ طلاق دیتے وقت ہم سے پوچھا ،عمران کی بہنوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ کل عمران خان ان سے ملے اور اس موضوع پر حتمی مشورہ کیا ، ریحام خان سے شادی کے بعد عمران خان لاہور نہیں آتے تھے اور ان کی اپنی بہنوں سے بول چال بھی بند تھی ،این اے ایک سو بائیس کے ضمنی الیکشن میں عمران کی کسی بہن نے علیم خان کو ووٹ نہیں دیا تھا اور وہ زمان پارک کے پولنگ سٹیشن سے ہار گئے تھے