Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سب ڈویژن مستوج میں عنقریب سات کروڑ 63لاکھ روپے کے ترقیاتی کاموں کاٹنڈرہوجائیگا۔سید سردارحسین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)رکن صوبائی اسمبلی اپرچترال سید سردارحسین شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ اپرچترال میں عنقریب سات کروڑ 63لاکھ روپے کے ترقیاتی کاموں کاٹنڈرہوجائے گا۔جس سے سب ڈویژن مستوج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں بہتری آئیگی۔اورعلاقے کے عوام کوخاطرخواہ ریلیف مل جائیگی۔انہوں نے بحالی کے کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ پائب لائنوں کی بحالی کے لئے 2کروڑروپے،ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اداروں کیلئے 2کروڑبیس لاکھ روپے ،سندھ گورنمنٹ کی طرف سے مہیا کردہ 2کروڑ50روپے اورصوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی طرف سے اسپیشل پیکج میں ایک کروڑ 53لاکھ روپے کا ٹنڈرنومبرمیں کیاجائیگا۔ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ نے کہاکہ ہمار ی کوششیں جاری ہیں اورانشااللہ تعالیٰ غیرسرکاری اداروں اور خیبرپختونخوا حکومت مزیدفنڈز لینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button