525

کمپیو ٹر لیب اور ہاسٹل کے کیچن کو جزوہ نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ کالج کے رہائشی مکانات زلزلے سے بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔محمدطیب

چترال ( محکم الدین محکم) ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ مانٹرنگ کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز خیبر پختونخوا محمد طیب نے کہا ہے ۔کہ حالیہ زلزلے میں چترال میں جہاں کئی مکانات تباہ ہوئے ہیں ۔ وہاں تعلیمی اداروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ اور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر مختلف کالجز کی وزٹ کر رہا ہوں ۔ تاکہ نقصان شدہ تعلیمی اداروں کا جائزہ لے کر سی اینڈ ڈبلیو کے ذریعے اُن کی اسٹمیٹ بنایا جا ئے اور فوری طور پر قابل مرمت املاک کو بحال کیا جاسکے اور بہت زیادہ متاثرہ بلڈنگز کی از سر نو تعمیر کو ممکن بنایا جا سکے ۔ وہ چترال میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار منیجمنٹ سائنسز کی بلڈنگ کے معائنے کے بعد صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل صاحب الدین ،اسسٹنٹ محمد اسرار ودیگر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ۔ کہ متاثرہ بلڈ نگ کی بروقت بحالی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کی تعلیم میں خلل پڑ تا ہے ۔ اس لئے ہماری کوشش ہے ۔ کہ اُن کی مرمت اور تعمیر کو بلا تاخیر مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے چترال کالج بلڈنگ کے حوالے سے کہا ۔ کہ کالج کے پرانے بلاک کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ ہال جو کالج کی ضرورت کے علاوہ چترال کے تمام فنکشنز کی ضرورت پوری کرتا تھا ۔ اب بہت متاثر ہو چکا ہے ۔ جس کی از سر نو تعمیر پر غور کیا جارہا ہے ۔ تاہم نئے بلاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ جس کے باعث طلباء کی کلاسین جاری ہیں ۔ کمپیو ٹر لیب اور ہاسٹل کے کیچن کو جزوہ نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ کالج کے رہائشی مکانات زلزلے سے بُری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہماری کوشش ہے ۔ کہ کامرس کالج چترال کے طلباء کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کر یں۔ تاکہ طلباء تندہی سے تعلیم حاصل کرکے ملک و ملت کی خدمت کرسکیں ۔

DSC01091

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں