Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضلعی حکومت کا یہ وژن ہے کہ ہم اس مصیبت کو اپنے لئے راحت میں بدل دیں اور ضلعے کے کونے کونے ترقیاتی کاموں کا جال نئی خطوط پر بچھادیں۔مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ ضلعی حکومتیں متاثریں زلزلہ کو ہر ممکن مدد پہنچانے کا عزم کررکھا ہے جس کے لئے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے تاکہ نہ صرف متاثریں کی بحالی ممکن ہو بلکہ تباہ شدہ انفراسٹرکچر ز بھی جلد از جلد بھی دوبارہ تعمیر ہوں اور عوام کی استفادے کے لئے دستیاب ہوں اور ضلعی حکومت کا یہ وژن ہے کہ ہم اس مصیبت کو اپنے لئے راحت میں بدل دیں اور ضلعے کے کونے کونے ترقیاتی کاموں کا جال نئی خطوط پر بچھادیں۔ ارندو اور دمیڑ کے مقامات پر متاثریں زلزلہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چترال کے دوران اعلان کردہ ریلیف پیکیج کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے اور پہلے مرحلے میں زلزلے سے جان بحق ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کو امدادی چیک اور دوسرے مرحلے میں زلزلے سے تباہ شدہ گھروں کے مالکان کو امدادی چیک دئیے جائیں گے۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ امدادکی تقسیم کے سلسلے میں کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے مقامی ممبر حاجی شیر محمد اور تحصیل کونسل کے رکن حاجی محمد سلطان بھی موجود تھے۔ ضلع ناظم نے متعدد دیہات کا دورہ کرکے زلزلے سے متاثر گھروں کا معائنہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button