Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

خیبرپختونخوا کی بہادری بیٹی ،حکومت نے ایوارڈ دیدیا

خیبرپختونخواحکومت نے اشیاء کی پہلی بم ڈسپوزل یونٹ کی خاتون اہلکاررافیعہ قسیم بیگ کوبہادری کاایوارڈ دیدیا۔وومن ڈے کے حوالے سے وز یراعلی ہائوس میں تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں صوبائی وزراء ،ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی اورپارلیمنٹرین نے شرکت کی ،تقریب میں پارلیمنٹرین کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی وومن کاکس نے مختلف ایوار ڈتقسیم کئے۔صوبائی حکومت کی جانب سے اشیاء کی پہلی خاتون جس نے بم ڈسپوزل یونٹ کی تربیت مکمل کی ہے اوربی ڈی یوکاحصہ بن چکی ہے کوبہادری کاایوارڈ دیاگیا ۔رافعیہ قسیم بیگ کوانٹرنیشنل وومن ڈے کے موقع پر ایوارڈ ملنے سے دیگر خواتین پولیس اہلکار وں کی حوصلے بھی بڑھ گئے۔ ڈپٹی سپیکرمہرتاج روغانی اورسینئر صوبائی وزیرسکندر شیرپائو نے اشیاء کی پہلی بم دسپوزل یونٹ میں شامل ہونیوالی خاتون رافیعہ قسیم بیگ کوانٹرنیشنل وومن ڈے کے موقع پر بہادری اوردلیری کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے رافعہ قسیم بیگ کاکہنا تھا کہ پولیس فورس میں خدمات انجام دینے پر مجھے فخر ہے ۔انکاکہنا تھا کہ والدین کی دعائوں کی بدولت یہاں تک پہنچی ہوں،انہوںنے صوبائی حکومت اورآئی جی خیبرپختونخوا ناصرخان درانی کاخصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔رافعیہ قسیم نے اس عزم کاظہارکیا ہے کہ اس مٹی کی خاطر ہرقسم کی قربانی کیلئے تیارہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button