خواتین کا صفحہشعروشاعری

ہتھیلیوں کی دعا پھول لے کے آئی ہو۔۔۔۔۔پروین شاکر

ہتھیلیوں کی دعا پھول لے کے آئی ہو
کبھی تو رنگ مرے ہاتھ کا حنائی ہو!

کوئی تو ہو جو مرے تن کو روشنی بھیجے
کسی کا پیار ہوا میرے نام لائی ہو!

گلابی پائوں مرے چمپئی بنانے کو
کسی نے صحن میں مہندی کی باڑھ اُگائی ہو!

کبھی تو مرے کمرے میں ایسا منظر بھی
بہار دیکھ کے کھڑکی سے مسکرائی ہو!

وہ سوتے جاگتے رہنے کا موسموں کا فسوں
کہ نیند میں ہوں مگر نیند بھی نہ آئی ہو!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button