مڈک لشٹ میں گلیشیل جھیل (GLOF) کے پھٹنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر، تمام حفاظتی اقدامات

چترال(نامہ نگار)مڈک لشٹ میں گلیشیل جھیل (GLOF) کے پھٹنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر، تمام حفاظتی اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں محفوظ مقامات پر کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔تمام متعلقہ ادارے، بشمول ریسکیو 1122،پاک فوج , لیویز پولیس, ٹی ایم اے، اکاالرٹ اور موقع پر تعینات ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس سے اہم اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ کسی بھی صورت میں دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
مزید معلومات یا مدد کے لیے، قائم کیے گئے ایمرجنسی کنٹرول روم سے رابطہ کرنے لئے کہا گیا۔
0943412519ڈی سی کنٹرول روم،ریسکیو1122،پولیس ہلیپ لائن15،ڈی سی میڈیا
سیل 03085832947
،اے سی افس دروش 0943480203
،0346710589
پولیس سٹیشن دروش.
0943480207