تازہ ترین

چترال بازار میں اتوار کی چھٹی پچھلے مہینے کی طرح اس مہینے 100فیصدکامیاب نہ رہی

چترال(نامہ نگار )تجار یونین چترال کی کابینہ کی طرف سے چترال بازار میں مہینے کے آخری اتوار کی چھٹی پچھلے مہینے کی نسبت اس مہنے ناکام رہی۔گزشتہ روز صدر تجار یونین کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ بازار اتوار 24اگست کو بند رہی گی۔تاہم چترال بازار کے اکثر تجار برادری نے صدر کے اس حکم کواس لئےماننے سے انکار کردیا اور دکانیں کھول کر یہ موقف اختیار کیا کہ اس مہینے کی اخری اتوار 31 اگست کو ہے اور چھٹی24 اگست کو کی گئی۔اس لئے چھٹی 31اگست کوہوناچاہیئے تھا۔ دوسری طرف چترال کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے اتوار کے روز کی چھٹی کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اکثر سرکاری ملازمین اتوار کے روزخریداری کے لئے مارکٹیوں کارخ کرتے ہیں مارکیٹیں بند ہونےکی وجہ سے ان کو تکالیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔چترال کے بعض دکانداروں نے اتوار کی چھٹی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکثر دکانداروں نے بھاری کرایے پر دکان لیے ہوئے ہیں اس کے علاوہ رہائش کے خرچے کے ساتھ دوسرے اخرجات بھی بہت ہیں۔اتوار کی چھٹی کی وجہ سے مسافروں کو ریسٹورنٹ وغیرہ کی بندش کی وجہ سے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ تجار یونین کی طرف سے پچھلے مہینے کی اتوار کی چھٹی 98 فیصد کامیاب رہی تھی مگر اس بار 70فیصد دکانیں بند اور 30فیصد دکانیں کھلی رہی اسلئے اس چھٹی کوناکام قراردیاجارہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button