Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

عمران خان کے اعلان کردہ سرسبز خوشحال پاکستان شجرکاری پروگرام میں عملی طور پر اور بھرپور شرکت کا فیصلہ

دیر ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ سرسبز خوشحال پاکستان شجرکاری پروگرام میں عملی طور پر اور بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے آرگنائزیشن کے مرکزی صدر حاجی سلطان یوسف عرف دیرلالاجی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں قومی خوشحالی پر مبنی اس پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیگر فلاحی سرگرمیوں کے علاوہ سال بھر شجرکاری مہم جاری رکھنے اور اس مقصد کیلئے اپنے علماء، یوتھ، سٹوڈنٹس، سپورٹس، ایجوکیشن، خواتین اور کلچرل ونگز کو فعال بناکر لوگوں کو گلی محلہ اور پارکوں میں پودے لگانے کی ترغیب دینے اور شجرکاری مہم کو ہر سطح پر کامیاب بنانے کی ہدایت کی گئی نیز اس ضمن میں محکمہ ماحولیات کے علاوہ دیگر سماجی تنظیموں سے قریبی معاونت کا فیصلہ بھی کیا گیا اس موقع پر فلاحی تنظیم کے مرکزی دفتر اعجاز آباد گلبہار نمبر چار میں چیڑ کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا علامتی افتتاح بھی کیا گیا اور ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کے ساتھ ساتھ سرسبز فلاحی پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ درختوں اور پودوں کی اپنے بچوں کی طرح حفاظت کی جائے گی ورنہ سول سوسائٹی کی طرف سے غفلت برتنے پر پاکستان میں گلوبل وارمنگ کا مسئلہ زیادہ گھمبیر بن سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button