Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کی خواتین وزیراعظم محمد نواز شریف کی چترال کے دورے کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔پی ایم ایل(ن)خواتین ونگ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)نسیم اختر،ارشد پروین ،شیرین تاج اور فاطمہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چترال کی تمام خواتین ،مائیں اور بہنیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے چترال دوستی کی قدر کرتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم سیلاب اور زلزلہ کے مشکل وقت میں چترالی ماؤں اور بہنوں کے غم میں شریک ہونے کے لئے بذات خود چترال آئے۔اور متاثرین کے لئے مالی اور نقد امداد کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا میاں محمدنواز شریف کی حکومت نے کراچی کی روشنایا بحال کرنے کے علاوہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے۔ملکی معیشت مظبوط ہورہی ہے اورمنگائی میں واضح کمی آئی ہے۔میاں محمد نوازشریف ملک کے خواتین کو عزت دے رہا ہے۔میٹروبس اورموٹر ویز کی تعمیر اور بچیوں کے لئے یونیورسٹی تعمیر کرنے کی وجہ سے خواتین میں احساس تحفظ پہلے سے زیادہ ہوگیا ہے۔

ایس ایس ٹی کامیاب امیدواروں کی تقرری کے احکامات فوری طورپرجاری کئے جائیں۔امیدوارن ایس ایس ٹی
چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) ایس ایس ٹی کے امیدواروں نے گیارہ سو چھتیس خالی آسامیوں کو فوراً اور بغیر کسی تاخیر کے پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محمد اسحاق، ممتاز احمد اور دوسرے متعلقہ امید واروں نے محکمہ تعلیم کی تاخیری پالیسیوں کی طرف عدم اعتماد کا اظہار اپنے بیان میں کیا۔ ان کے مطابق ان کا کیس پشاور ہائی کورٹ میں گذشتہ دس مہینوں سے تاخیر کا شکار ہے۔ امید واروں نے گیا رہ سو چھتیس سکول کے اڑتالیس ہزار طالب علموں کے وقت کے ضیاع پر بھی اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کامیاب امید واروں کی تقرری کے احکامات جاری کئے جائیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button