Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تمام زلزلہ زدگان کومعاوضے کی رقم لازمی اداکی جائے گی ۔عنایت اللہ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال )خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے زلزلہ زدگان کو یقین دلایا ہے کہ جن متاثرین کے مکانات زلزلے میں مکمل تباہ ہوئے یا انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے ان تمام کو معاوضے کی رقم لازمی صورت میں ادا کی جائے گی جس کیلئے فنڈز کا بندوبست کر دیا گیا ہے انہوں نے زلزلہ کے فوری بعد متاثرہ علاقوں میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے شانہ بشانہ بروقت امدادی کاروائیاں شروع کرنے پر پاک فوج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جس نے قدرتی آفت کے اس نازک موقع پر ثابت کیا ہے کہ ملکی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ہماری فوج عوام کے دکھ درد بانٹنا بھی جانتی ہے وہ دیر بالا کے دور افتادہ دیہات براول بانڈہ، بانڈئی سرپ تنرئی میں متاثرین کو معاوضہ دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سینئر وزیر نے سولہ متاثرین میں دو دو لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے جنکے مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے تحصیل ناظم دیر بالا جان عالم خان اور نائب ناظم حیات الحق کے علاوہ دیگر عمائدین علاقہ بھی انکے ہمراہ تھے عنایت اللہ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نہ صرف تمام متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائے گی بلکہ ہماری یہ بھی کوشش ہو گی کہ متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مالی مدد ہو انہوں نے کہا کہ ہماری فوج اور وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں نے تاریخ میں پہلی بار زلزلہ کی قدرتی آفت آنے پر متاثرین کی سرعت کے ساتھ مدد کی اورہم ریسکیو کے پورے عمل میں عوام کے ساتھ ساتھ رہے انہوں نے متاثرین کے مسائل اجاگر کرنے پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا اور انکشاف کیا کہ زلزلہ زدگان کی تکالیف سے عالمی سطح پراگاہی کے باعث بین الاقوامی برادری نے بھی ہماری مدد کیلئے رابطے شروع کئے ہیں تاہم سینئر وزیر نے واضح کیا کہ چاہے باہر سے کوئی ہماری مدد کرے نہ کرے مگر ہم اس وقت تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے جب تک تمام متاثرین مکمل طور پر بحال نہ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button