Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

خیبرپختونخواحکومت پولیس فورس کو مزید سہولیات اور وسائل کی فراہمی سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔عنایت اللہ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے دعویٰ کیاہے کہ ہماری پولیس ملک کی بہترین اور مثالی فور س بنتی جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ یہ دنیاکی ترقیافتہ ترین اور عوام دوست پولیس بن کر ابھرے اور اس مقصد کیلئے اسے مکمل طو ر پر خود مختار اور ہر قسم کے بیرو نی دباؤسے آزاد و غیر جانبدار بنانے کے ساتھ ساتھ جدید سازوسامان سے لیس کرنا موجودہ حکومت کے اخلاص کا واضح ثبو ت ہے ہم بہتر نتائج کی بنیادپر ا پنی پولیس فورس کو مزید سہولیات اور وسائل کی فراہمی سے بھی دریغ نہیں کرینگے وہ سنٹرل پولیس آفس پشاور میں مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے تناظرمیں پولیس اصلاحات پر کابینہ سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز، صوبائی وزراء محمدعاطف خان،انیسہ زیب طاہر خیلی، انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی ، ایڈوکیٹ جنرل عبداللطیف یوسفزئی، محکمہ قانون سمیت دیگر محکموں کے انتظامی سیکرٹریو ں و افسران اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی اورضلعی پبلک سیفٹی کمیشن کی فعا لیت اور پولیس سے متعلق شکایات اور تحقیقا ت کو زیادہ شفاف بنانے کیلئے متعدد تجاویز اور سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انہیں جلد حتمی شکل دیکر با ضابطہ منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کرنے سے اتفاق کیاگیاسینئر وزیر نے صوبے سے دہشت گردی، بھتہ خو ری، اغوا ء برائے تاوان، بدا منی اورسماج دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے پولیس فورس کے مثالی کردار اوربیش بہاقربانیو ں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نہ صر ف خیبر پختونخواکے عوام بلکہ پوری پاکستانی قوم کو اس پر فخر ہے او ر انکی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد بھی رکھا جا ئے گااُنہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید تقاضو ں سے اہم آہنگ کر نے کے ساتھ سا تھ پولیس نظام کو شفاف ، غیر جا نبدار ، جو ابدہ اور ذ مہ دار فورس بنانے کیلئے موثر اقدامات کےئے جارہے ہیں عنایت اللہنے کہاکہ صوبے کے پولیس نظام کو مکمل آزاداور اور ہر قسم کی مداخلت سے بھی پاک کردیا گیاہے جسکا اعتراف قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہو چکا ہے اُنہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں ریگولر اور کمیونٹی پولیسنگ کو مقامی حکومتوں کی ضروریات سے ہم آہنگ اور عوامی امنگوں کا آئینہ دار بنانے کیلئے مزید دور اس اقدامات اور اصلاحات بھی کئے جارہے ہیں جو وسیع تر قومی مفاد کے حامل ثابت ہونگے عنایت اللہ نے کہا کہ نائن الیون اور افغانستان پر امریکی حملے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے طویل عر صے کے دو ران خیبرپختونخوا کی پولیس نے شہریوں کی جان ومال اور عزت وآبروکے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کےئے عوام کو نشانہ بنانے والی پہلی گولی اپنے سینے پر کھائی اور دہشت گردوں کے خودکش دھماکوں اور بارود کی آگ اپنے خون سے ٹھنڈی کی انکی بیش بہاقربانیاں ہماری قومی تاریخ کا سنہر ی باب بن چکی ہیں تاہم اُنہو ں نے کہاکہ ہماری پولیس کا ناقابل فراموش کارنامہ صوبے سے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کا مکمل خاتمہ ہے جس نے ابتدائی ٹریننگ نہ ہونے کے باوجود پاک فوج کے شانہ بشانہ ان دیکھے دشمنوں اور دہشت گردوں کی سرکو بی میں کامیابی حاصل کی اوریہ پوری قوم پر ایک بڑا احسان ہے اُنہو ں نے یہ اعتراف بھی کیاکہ کے پی پولیس اپنی انتھک کوششوں کی بدولت صوبے میں اغواء برائے تاوان، چوری، ڈکیتی اور دیگرسماجی برائیوں کا گراف بھی تقریباًزیرو پر لانے میں کامیاب ہوچکی ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہماری فرض شناص پولیس صوبے کو امن و آشتی کاگہوارہ بنانے، وسطی ایشیا کے تجارتی و معاشی مرکزکی حیثیت سے اسکی عظمت رفتہ کی بحالی اور سیاسی ومعاشی استحکام دلانے کا خواب شرمندہ تعبیر بنانے میں صف او ل میں شمار ہوگی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button