قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوایس ایڈ نیڈ بیس سکالر شپ کے تحت 137طلبہ وطالبات میں چیک تقسیم

گلگت/قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوایس ایڈ نیڈ بیس سکالر شپ کے تحت 137طلبہ وطالبات میں چیک تقسیم کیا گیا۔ یوایس ایڈ نیڈ بیس سکالرشپ کے تحت مین کیمپس کے مختلف شعبہ جات کے بی ایس کے 37طلبہ وطالبات یوایس ایڈنیڈ بیس سکالر شپ کے مستحق قرار پائے۔ یوایس ایڈ نیڈ بیس سکالرشپ کے تقسیم چیکس کے حوالے سے KIUمشرفہال میں تقریب منعقد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے ۔وائس چانسلر نے سکالر شپ کے مستحق قرار پانے والے طلبہ وطالبات میں چیکس تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی خالد آمین ، ڈپٹی رجسٹرار کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر نعمان بٹ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز خورسید احمد و انچارج سکالر شپ کمیٹی سعید احمدنے چیک تقسیم کرنے میں وائس چانسل کی معاونت کی ۔سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ طلباء وقت کو بہترین سرمایہ سمجھتے ہوئے اپنے مستقبل پر توجہ مرکوز کرے۔وقت گزرجانے کے بعد کچھ ہاتھ نہیں آتاہے ۔لہذا طلباء وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعلیم پر توجہ دیں۔انہوںنے کہاکہ والدین نے آپ کو تعلیم حاصل کرنے کے غرض سے یونیورسٹی بھیجا ہے ۔لہذاطلباء والدین کی امیدوں کے مطابق اپنی تمام تر توجہ تعلیم حاصل کرنے پر دیں۔ انہوںنے کہاکہ سکالر شپ کو اپنے تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے پر خرچ کرے اوراپنی کارکردگی کو مزید بہتربنائے تاکہ سکا لر شپ کا مقصد پورا ہوجائے۔