Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دروش ؛ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کر دئیے گئے

دروش (واصف جمال) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے زلزلہ متاثرین میں امدادی چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جمعرات کے روز دروش میں بھی امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلہ کے متاثرین کو حکومت کی طرف سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کیلئے دروش ریسٹ ہاؤس میں ایک سادہ تقریب منعقد کی گئی جسمیں اسسٹنٹ کمشنر درو ش بشارت احمد اور عمائدین دروش قاری جمال عبدالناصر، حاجی سلطان محمد، ارشاد مکرر، حیدر عباس سمیت اراکین ضلع کونسل شیر محمد شیشی کوہ، مولانا محمود الحسن، شیر محمد ارندو کے علاوہ مختلف ویلج کونسلوں کے ناظمین اور کونسلرز نے شرکت کیں۔ اس موقع پر مختصر خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر بشارت احمد نے کہا حکومت نے اعلان کے مطابق زلزلہ سے متاثرین کیلئے امدادی چیکوں کی فراہمی کا عمل تیز کردیا ہے اور ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ اس سلسلے میں بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس موقع پر عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے متاثرین کے چیکوں کی فراہمی کے عمل میں تیزی لانے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے متاثرین کے ساتھ مزید امداد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ تقریب میں 26اکتوبر کے تباہ کن زلزلے میں کلی طور پر متاثر ہونے والے کم ازکم 100گھرانوں میں مجموعی طور پر دو کروڑ روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے۔ کلی طور پر متاثرہ ہر گھر کیلئے وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق دو دو لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 20نومبر تک تمام متاثرین کو چیک دئیے جائینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button