Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاکستان میں جمہوریت کومضبوط بنانے کے لئے ایک ایساانتخابی نظام انتہائی ضروری ہے جوعوام کے اعتماد پرپورا اترتاہو۔نیازاے نیازی

چترال (ڈیلی چترال )حجرہ آرگنائزیشن چترال کادوسرااجلاس ضلعی کنونیرچترال نیازاے نیازی ایڈوکیٹ کی صدارت مقامی ایک میٹنگ ہال میں ہوئی ۔جس میں کنونیرنیازاے نیازی ایڈوکیٹ ،کوکنونیرشرین فاطمہ تاج،ممبرارشدپروین ،نسیم اخترایڈوکیٹ،صفت زرین ،رضاء علی ایڈوکیٹ،نابیگ ایڈوکیٹ،نسرین بی بی ضیاء الرحمن،شابانہ ،گل حمادفاروقی ،شاہد اقبال،محمدوسیم ،سید نذیرحسین شاہ اورپروگرام کواڈینیٹرغزلہ رضاء موجود تھے ۔ اس موقع پر کنونیر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہاکہ حجرہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام اپنی نوعیت کاپہلامیڈیابریفنگ ہے ۔میڈیاملک کی چوتھاستون ہے ہمارے آواز عوام تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میںDERGگروپ کے ممبران مختلف پارٹیوں کے ضلعی قیادت سے ملاقات کئے ن کامقصد عوام میں اگاہی پیداکرآنے والے انتخابات میں صاف شفاف لوگوں کومنتخب کرکے نظاجس میں چترال میں ہونے والے مسائل پرتفصیلی گفتگوکئے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کومضبوط بنانے کے لئے ایک ایساانتخابی نظام انتہائی ضروری ہے جوعوام کے اعتماد پرپورا اترتاہو۔انتخابات کے انعقاد کیلئے موجودہ آئینی ،قانونی وانتظامی بین الاقوامی تسلیم شدہ صاف ،شفاف،غیرجانبدارانہ اورمنصفانہ انتخابی نظام کے معیارات پرپورانہیں اترتا۔مستقبل میں ہونے والے انتخابات کے معیار کوبہتربنانے کے لئے موجودانتخابی نظام میں جامع اصلاحات کی ضرورت ہے ،جوپاکستان میں جمہوریت کومضبوطی سے پروان چڑھانے میں مدد فراہم کرسکے۔انہوں نے مزید کہاکہ انتخابات کے معیار کوبہتر بنانے ضروری اصلاحات کے خدوخال کے بارے میں اتفاق رائے موجودہے ۔ آخرمیں پروگرام کواڈینیٹرحجرہ آرگنائزیشن چترال غزلہ رضاء نے ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات DERGکے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی۔

DSC01521

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button