تازہ ترین
بچوں کو تعلیمی محرومیت سے بچانے کیلئے کمیونٹی بیسڈ سکولوں کیلئے فوری طور پر اساتذے فراہم کئے جائیں/بروغل کے عمائدین کاپریس کانفرنس


حکومت اگر مذکورہ این جی او کی تعلیمی خدمات برو غل میں ختم کرنا چاہتی ہے ۔ تو متبادل کے طور پر ایمرجنسی بنیادوں پر پانچ پرائمری اور ایک ہائی سکول کیلئے اساتذہ فراہم کرے ۔ تاکہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سکولوں کی بہترین بلڈنگ اور فرنیچر سمیت جملہ سہولیات اپنی جگہ پر موجود ہیں ۔ صرف اساتذہ کے تعین کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ مارچ کے آخر تک سنٹرل ایشیاء انسٹیٹیوٹ اپنی سرگرمیاں ختم کر رہاہے ۔ جس کے بعد اساتذہ نہ ہونے کی بنا پر طلبہ کا تعلیم متاثر ہو گا ۔ اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے ۔ کہ وہ فوری اقدامات اٹھا کر ان سکولوں کیلئے اساتذہ متعین کرے ۔ بصورت دیگر حکومت کے اقدام کو بروغل کے بچوں کو دانستہ طور پر تعلیم سے محروم رکھنے کی سازش قراردیا جائے گا ۔ انہوں نے آغا خان ایجوکیشن سے بھی اپیل کی ۔ کہ وہ بھی علاقے کے بچوں کو تعلیمی محرومیت سے بچانے کیلئے ان سکولوں کو اپنی تحویل میں لے ۔ تاکہ بچوں کی تعلیم بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ حالات میں یارخون لشٹ اور بروغل کے چھ سو طلبہ کی تعلیم کو شدید خطرہ درپیش ہے ۔