230

چترال کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر اینڈ ویمن ایمپاؤر منٹ نصرت جبین سوشل ویلفیئر کی صوبائی ڈائرکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائرکٹرکے طور پر تعیناتی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر اینڈ ویمن ایمپاؤر منٹ نصرت جبین سوشل ویلفیئر کی صوبائی ڈائرکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائرکٹر(ویمن ایمپاؤرمنٹ )کے طور پر تعیناتی کے موقع پر ڈسرکٹ فنانس آفس اور سوشل ویلفیر آفس میں ان کے اعزاز میں الوداعی استقبالئے دئیے گئے جس میں ڈسٹرکٹ افیسر فنانس اینڈ پلاننگ حیات شاہ کے علاوہ دوسرے افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان تقریبات میں نصرت جبین کی خدمات ، ڈیوٹی سے لگن اور فرض منصبی کی انجام دہی میں دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال قائم کرنے کی تعریف کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے خواتین میں خودکشی کی بڑھتی ہوئی رجحان پر قابو پانے کے لئے سائیکوسوشل گائیڈنس کا سلسلہ شروع کرنے کے لئے دارلامان کا قیام عمل میں لایا جس کے لئے بونی میں 10کروڑ روپے کی لاگت سے عمارت پر کام عنقریب شروع ہوگا جبکہ چترال میں کرائے کی بلڈنگ میں اگلے چند مہینوں کے دوران اس سہولت کا افتتاح بھی ہوگا۔ خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے فری لیگل ایڈ کمیٹی سینکڑوں خواتین کو مفت قانونی امداد اور آگہی کے لئے چترال، بونی ، دروش اور دوسرے مقامات پر سیمینار وں کا انعقاد شامل تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ دوسال کی اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے چلڈرن پروٹیکیشن یونٹ کے ذریعے بچوں کو مختلف قسم کی تشدد کے خلاف تحفظ فراہم کردی اور خواتین کی یوتھ وولنٹیر گروپ کو بھی منظم کیا ۔ خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ووکیشنل ٹریننگ میں بھی نصرت جبین کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس دوسال کے قلیل عرصے میں 570خواتین کو مکمل تربیت فراہم کردی گئی اور اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں مختصر اور درمیانی مدت کے کئی کورسز کا اہتمام کیا گیا جس سے سینکڑوں خواتین نے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے 18ہزار سینئر سٹیزن کی رجسٹریشن مکمل کی اور 3078معذور افراد کی رجسٹریشن کے ساتھ ان کے لئے بونی اور چترال میں الگ فیسیلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کردی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے اندر داخل مریضوں کے ساتھ آنے والوں کے لئے رات کی قیام کے لئے شیلٹر ہوم بھی مکمل کردی جس سے ضلعے کے دور دراز علاقون سے آنے والے ہرروز درجنوں افرادمستفید ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں