87

بعض سیاسی یتیم اور ناعاقبت اندیش عناصرپی ٹی آئی کی مقبولیت عام سے بوکھلاکر اسے ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں،زاربہارخان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف یوسی یارخون کے سینئرنائب صدرزاربہارخان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ بعض سیاسی یتیم اور ناعاقبت اندیش عناصرپاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت عام سے بوکھلاکر اسے ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ان کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ منگل کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ ضلع چترال میں پاکستان تحریک انصاف ایک بڑی جماعت بن چکی ہے اور اس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے حکومت انتہائی ایمانداری،جرات مندی سے کام کررہے ہیں کچھ لوگ یوسی یارخون میں حکومت کے بحالی وترقیاتی کاموں میں پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔یہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی عہدداروں کی کمزروی ہے وہ یوسی یارخون کو مکمل نظرانداز کیاہے اس وجہ سے صوبائی حکومت کی کارکردگی ہرشخص اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ورکرز ضلعی عہدداروں سے انتہائی مایوس ہوچکاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ زلزلے کے حوالے سے سروے تعلق اوررشتے کے بنیاد پرہوچکاہے ۔متاثرہ خانداوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہاہے اوراین جی اوز بھی صحیح طریقے سے لوگوں تک ریلیف نہیں پہنچایاہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کوسختی سے ٹوٹس کیاجائے تاکہ وہ دوبارہ سروے کرکے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان پہنچائے اورصحیح سروسے کے مطابق چیک تقسیم کیاجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں