274

گولین گول ہائیڈل پاؤرکے سروے ٹیم ٹرانسمیشن لائن بچھاتے وقت آبادی اورزرعی زمینوں کوبچایاجائے ،عوامی مطالبہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گولین گول ہائیڈل پاؤرمنصوبہ اپنے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے لیکن واپڈکے سروے ٹیم ٹرانسمیشن لائن بچھاتے وقت آبادی اورزرعی زمینوں کوبچانے کے بجائے اپنی سہولت کوترجیح دے کرسروے کی ہیں ۔اس لئے یہاں کی تھوڑی بہت زرعی اراضی اورآبادی اس کے نیچے آگئی ہے۔اگریہ سروے حتمی ہے توچترال کے عوام کسی صورت میں اس کوقبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں گولین گول سے ٹرنسمیشن لائن جوٹی لشٹ گریڈ تک پہنچاکرعلاقہ بروزایون زیارت تک زرعی زمینوں اورآبادی کے اوپر سے سروے کئے ہیں۔حالانکہ جوٹی لشٹ گریڈاسٹیشن سے دریائے چترال کے مغرب کے سائٹ پربنجرزمینوں سے اگراس لائن کوگزارکرمیرکھنی سے زیارت پوسٹ کی جانب مڑین توزرعی زمینیں اورآبادی محفوظ رہ سکتی ہیں۔ہم وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف اوروزیرپانی وبجلی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ذاتی طورپر دلچسپی لیکرموجودہ سروے کوکنسل کرکے دریائے چترال سے مشرق کی طرف لائن بچھانے کے بجائے مغرب کی طرف لائن بچھانے کاحکم صادرکریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں