194

DHDC چترال کی تعاون سے Management Skills کادوسراٹریننگ THQہسپتال بونی میں اختتام پذیر

چترال(ڈیلی چترال نیوز)مینجمنٹ سکلز کے موضوع پردوروزہ ورکشاپ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر (DHDC) چترال کے تعاون سے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی میں اختتام پذیر۔اس موقع پرشرکاء ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریجنل پروگرام منیجرآغاخان ہیلتھ سروس چترال معراج الدین،پروگرم سہولت کارڈاکٹرنورالاسلام ،ڈاکٹرفرمان نظار اورڈپٹی ڈائریکٹر (DHDC)شاکرالدین نے کہاہے کہ اس ورکشاپ کامقصدہیلتھ ڈیویلپمنٹ میں انتظامی امورمیں بہتری لاناہے ،تمام اداروں میں مینجمنٹ سکلز کواولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں پیش آنے والے مسائل کااحسن طریقے سے حل کرسکیں۔انہوں نے شرکاء ورکشاپ سے زوردیتے ہوئے کہاکہ اس ٹریننگ سے فائدہ اٹھاکراپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اپنے بلکہ اپنے ادارے کے لئے بھی ایک فعال کردار ادا کرسکیں۔ایک انسان عام سے خاص بننے کے کئی مراحل طے کرناپڑتاہے اگرانسان کومحنت اورخداکی ذات پریقین ہے تودنیاکی کوئی طاقت اس کوآگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی ہے۔یہ ورکشاپ صلاحیتوں میں مزید بہتری لانے اور ان کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ممدو معاون ثابت ہوگا جس سے محکمہ صحت کے انتظامی معاملات میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبہ کی ترقی اور عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام اسٹاف کومینجمنٹ سکلزکے حوالے سے تربیت دینا بہت ضروری ہے تاکہ علاج معالجہ کی سہولیات دور دراز علاقوں کے عوام تک پہنچاکرحوصلہ افزاء نتائج سامنے لانے میں کامیاب ہوسکے ۔ورکشاپ میں ٹی ایچ کیو ،بی ایچ یوایس ،آرایچ سی ہسپتال اورسول ڈسپنسری کے ڈاکٹرز،نرسسز،پیرامیڈیکل ،ٹیکنیشن اوراسٹاف شرکت کی ۔آخرمیں مہمان خصوصی نے شرکاء ورکشاپ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں