Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ سرکاری شعبے میں شفافیت سے بھی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے‘ سیاسی استحکام اور سلامتی صورتحال میں بہتری سے شرح نمو پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ بدھ کو وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام اور سلامتی کی صورتحال میں بہتری سے شرح نمو پر مثبت اثرات مرتب ہونگے توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔سرکاری شعبے میں شفافیت سے بھی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ حکومت پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 21ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے ہیں 21میں سے 16 ارب سٹیٹ بنک کے پاس جبکہ پانچ ارب ڈالرکمرشل بنکوں کے پاس ہیں ایک سال میں زرمبادلہ کے ذخائر میں سٹیٹ بنک کا حصہ بڑھا ہے سٹیٹ بنک کا حصہ تین سے بڑھ کر سولہ ارب ڈالر تک آگیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں اقتصادی ٹیم کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button