تازہ ترین
بلچ میں صفائی مہم سول سوسائٹی کی بھر پور شرکت


واک کے اختتام پر چیپس کے چیئرمین رحمت علی جعفر دوست نے کہا ۔بلچ کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے یہ مہم ہمیشہ جاری رہے گا ۔ اور ہر اتوار کو ہم یں صفائی کا یہ مہم تسلسل سے کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ گرین کلب سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اس کمیٹی کی سربرا ہی گلاب الدین صاحب کریں گے ۔ مسجدوں اور جماعت خانوں میں صفائی نصف ایمان ہے کے تصور کو دوبارہ اجا گر کرنا ہوگا۔ علاوہ ازین ٹی ایم او افس ڈسٹ ڈسپوزبل کے حوالے سے کوئی جامع منصوبہ بندی کریں۔ رحمت علی جعفر دوست نے تمام کلب سے یہ اپیل کی کہ ہفتہ صفائی نہیں بلکہ یہ مہم پورا سال جاری رہے۔معروف سماجی شخصیت لیاقت علی خان نے کہا کہ میں یہاں موجود یوتھ کے ذریعے گھروں میں موجود ماں بہنوں کو ایک پیغام دیتا ہوں کہ گھروں میں خالی بوتلیں ،شیشے اور ضائع نہ ہونے والی چیزیں ،کاغذ اور پلاسٹک کے ریپر جمع کرکے سنبھال رکھیں ان کو گلیوں اور نالوں میں نہ پھینکیں ہم ہفتہ وار ویلیج کونسل ، ٹی ایم او اور گرین کلب کے ذریعے ان کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کریں گے۔ اگر سرکاری فنڈ نہ ہوا تو ہم خود چندہ کرکے ان کو ڈسپوز کرنے کا بندوبست کریں گے۔ تمام لوگوں نے متفقہ طور پر یہ قرارداد منظور کیا جس میں ڈسٹرک گورنمنٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈسٹ ڈسپوز کرنے کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کرنے اہلیاں بلچ کا یہ درینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔ معززین علاقہ نے چترال کی صفائی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں بھی خراج تحسین پیش کیا ۔