230

کراچی آپریشن ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا،وزیراعظم

کراچی آپریشن تمام فریقوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا،امن کی بحالی میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے،امن کی بحالی کیلئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام طبقوں سے وسیع تر مشاورت کی گئی ،کراچی آپریشن کی کامیابی پر رینجرز اور پولیس کو مبارکباد پیش کرتاہوں، آپریشن کی بدولت کراچی کی روشنیاں بحال ہوئی ہیں ،امن و امان پر مکمل توجہ دے رہے ہیں ، دہشت گردی کی لعنت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں ،امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،آج کا پاکستان 2013سے کہیں بہتر ہے،2013میں ملک کو دہشت گردی ،توانائی اورمعاشی چیلنجز درپیش تھے ،توانائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ،2018کے وسط تک دس ہزارمیگا واٹ بجلی نظام میں داخل ہوجائیگی ،کوئلے اورایل این جی سے چلنے والے مختلف بجلی کے منصوبوں پر کام کیاجارہاہے،ملک میں مواصلات کا نظام بہتر کرنے کیلئے شاہراروں کی تعمیر نو اور مرمت کا کام جاری ہے،کراچی لاہور موٹروے پر کام جاری ہے،ملتان لاہورموٹروے پر کام کا آغاز عنقریب ہوجائیگا،سکھر ملتان موٹروے کی تعمیر پر جلد کام کا آغاز ہوگا،وزیراعظم محمد نوازشریف کا 39ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب
کراچی (آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن تمام فریقوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا،امن کی بحالی میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے،امن کی بحالی کیلئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام طبقوں سے وسیع تر مشاورت کی گئی ،کراچی آپریشن کی کامیابی پر رینجرز اور پولیس کو مبارکباد پیش کرتاہوں،اس آپریشن کی بدولت کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں ہیں ،امن و امان پر مکمل توجہ دے رہے ہیں ،اس کام کو ادھورا نہیں چھوڑا جائے گااور دہشت گردی کی لعنت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں ،امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،آج کا پاکستان 2013سے کہیں بہتر ہے ۔2013میں ملک کو دہشت گردی ،توانائی اورمعاشی چیلنجز درپیش تھے ،توانائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ان منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیح ہے،2018کے وسط تک دس ہزارمیگا واٹ بجلی نظام میں داخل ہوجائیگی جبکہ2025تک مزید15ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہوجائیگی،کوئلے اورایل این جی سے چلنے والے مختلف بجلی کے منصوبوں پر کام کیاجارہاہے،ملک میں مواصلات کا نظام بہتر کرنے کیلئے شاہراروں کی تعمیر نو اور مرمت کا کام جاری ہے۔کراچی لاہور موٹروے پر کام جاری ہے،ملتان لاہورموٹروے پر کام کا آغاز عنقریب ہوجائیگا،سکھر ملتان موٹروے کی تعمیر پر جلد کام کا آغاز ہوگا۔پیر کو وزیراعظم نوازشریف 39ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں ادریس کی تاجر اور کاروباری برادری کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔وقت بہت تیزی سے گزرتا ہے،ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی،ہمارا پسندیدہ وہی ہے جو پاکستان کیلئے بہتر ہے۔ملک کی 13اہم ترین ترجیحات پر کام کررہے ہیں ،ملک میں صنعت اور برآمدات میں اضافے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں،توانائی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔بن قاسم پاروپلانٹ دسمبر 2017تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،وقت بہت تیزی سے گزرتا ہے،ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔2103میں دہشتگردی ،توانائی اورمعیشت کے چیلنجز درپیش تھے۔ توانائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیح ہے۔انہو ں نے کہا کہ 2018کے وسط تک 10ہزارمیگاواٹ بجلی نظام میں داخل ہوجائیگی،تھر کے کوئلے کو استعمال میں لاکر بجلی کے کارخانے چلائے جائینگے ،کوئلے سے3960میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہونگے،تھر میں660میگاواٹ کے کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے موجودہ منصوبے ملکی تاریخ کے سستے ترین منصوبے ہیں،تھرکول منصوبہ پاکستان کی توانائی کا مستقبل ہے،تھر کول منصوبہ پاکستان کی توانائی کا مستقبل ہے،تھرکے پاورپلانٹس سے3600میگاواٹ بجلی پیداہوگی،بجٹ میں رکھی گئی قیمت سے 40فیصد کم پر پاورپلانٹس لگارہے ہیں،بجلی کی کمی پوری کرنے کے بعد ارزاں نرخون پر فراہمی زیرغور ہے۔بجلی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی منصوبوں میں100ارب کی بچت کی گئی ہے۔ملک میں لوڈشیڈنگ کے اندھیرے نہیں لوٹنے دیں گے۔دیامر بھاشا ڈیم کیلئے اراضی کی حصول کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔1300میگاواٹ کے تربیلا 4پر بھی کام جاری ہے،لوڈشیڈ نگ ،18,18گھنٹے سے کم ہوکر اب بہت کم ہوگئی ہے۔آج کی ہی نہیں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کام کررہے ہیں۔سستی بجلی سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے،وزیراعطم کا یکم جنوری سے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں3روپے فی یونٹ کمی کا اعلان بھی کیا ہے۔کراچی لاہورموٹروے پر بھی کام جاری ہے،ملتان لاہور موٹروے پر کام کا آغاز عنقریب ہوجائے گا۔پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ تین سال پہلے کا کراچی بہت مختلف ہے،آئندہ چند روز میں بلوچستان کی مختلف شاہراہوں کا افتتاح کرینگے۔کراچی آپریشن کی کامیابی پر رینجرز اور پولیس کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ کراچی کی روشنیاں بحال ہوئی ہیں،امن و امان پر توجہ ہے کام کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی میں امن کی بحالی میں رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی قابل تحسیں ہے،کراچی آپریشن تمام فریقوں،جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا،امن کیلئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام طبقوں سے وسیع ترمشاورت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں