Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

مفاد عامہ کے سلسلے میں اےڈی سی کی زیرصدارت اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس

بونی:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمدعرفان الدین کی زیر صدارت عوام کودرپیش مختلف مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے سلسلے میں خصوصی اجلاس اےڈی سی آفس میں منعقد ہوا،اے ڈی سی صاحب نے سی اینڈ ڈبلیو حکام کوہدایت کی کہ بونی شہر کے اندر موجود سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے روڈ انسپکٹرز اور روڈ قولیوں کے زریعے بونی پل ٹو گیسٹ ہاوس اور بونی چوک ٹو کروئی جنالی روڈ کو ہموار بنانے کی خاطر درختوں اور دوسری رکاوٹوں کو ہٹانے کے ساتھ کھڈوں اور نالیوں کی فیلنگ کی جائے،میڈیسن اور ڈرگ ڈیلروں کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی صاحب نے حکم دیا کہ ۲۴گھنٹےعوام کو سروس فراہم کرنے کی غرض سے روزانہ کی بنیاد پر رات کے وقت ایک میڈیسن سٹور کھلا رہے گا تا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو تکلیف کا سامنا نہ ہو،اس موقعے پر مرغی فروشوں کو تنبہہ کی گئی کہ وہ ماحول کو صاف رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی قسم کی گندگی پھیلانے سے باز رہے،بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں۱۵ ہزار روپے جرمانہ اور ۲۰دن قید شامل ہے،اس موقعے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خاں اور تحصیلدار مستوج ربنوازخاں بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button