Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں گذشتہ رات سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ،لواری ٹاپ اوربالائی علاقوں میں برف باری

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)چترال میں گذشتہ رات سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔لواری ٹاپ ، گرم چشمہ ، کالاش ویلیز ، مستوج ، بونی تورکہو وغیرہ مقامات میں پانچ انیچ سے ایک فٹ تک برفباری ہوئی ہے ۔ برفباری کی وجہ سے لواری ٹاپ کا راستہ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے ۔ اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ مارکیٹ میں جلانے کی لکڑی دستیاب نہیں ۔ اور سلنڈر گیسوں و کوئلے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ لواری ٹاپ کی خراب سڑک کے باعث سامان کے کرایے بڑھا دیے گئے ہیں ۔ لوگ سردی سے بچنے کیلئے سوختنی لکڑی کی قلت کے پیش نظر کاغذ اور گتے جلا کر خود کو گرم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ بادلوں نے پورے چترال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ سردی اور بارش کی وجہ سے سیلاب اور زلزلے سے بے گھر ہونے والے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔اور وہ اب بھی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔ بارش اور برفاری سے دفاتر میں حاضری بھی بہت کم رہی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button