Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

قاضی حسین احمدنے مسلم نشاۃ ثانیہ کی کامیاب تحریک چلائی ۔عنایت اللہ خان

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے قاضی حسین احمد کو امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کی تحاریک کا بانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے زندگی بھر مسلمانوں باالخصوص نوجوان نسل کی سیاسی و ملی بیداری کا فرض ادا کیاجس کے اثرات اور ثمرات آج واضح طور پر محسوس کئے جا رہے ہیں انکی برسی کے موقع پر زیارت کا کا صاحب میں انکے مزار پر فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عنایت اللہ نے کہاکہ قاضی حسین احمد ہماری قومی سیاست کا قابل فخر اثاثہ تھے جنہوں نے عوامی بیداری کی مختلف تحاریک کے ذریعے قوم خاص کر نوجوانو ں کی رہنمائی کی اور ہماری قومی اور سیاسی تاریخ میں سنہرے باب کا اضافہ کیاانہوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد نے ایم ایم اے کی بنیاد رکھ کر ملک سے مارشل لاء کے گہرے سائے ہمیشہ کیلئے ختم کرنے اور جمہوریت کے استحکام میں بھی کلیدی کردار اداکیا آج دنیابھر میں انہیں اپنی زبردست دینی اور ملی خدمات پر پوری عزت اور عقیدت سے یاد کیاجاتا ہے جبکہ جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنوں کے لئے وہ روحانی باپ اور استاد کا درجہ رکھتے ہیں سینئر وزیر نے کہاکہ اس عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ اسلامی اقدار پر عمل کے لئے انکی تعلیمات کی پیروی ہے انہوں نے پارٹی قائدین اور ورکروں پر زور دیا کہ قاضی حسین احمد کی برسی کے حوالے سے پورے ملک میں مباحث اور سیمیناروں کااہتمام کرکے ثابت کریں کہ زندہ قومیں اپنے مشاہیر کو بھولتی نہیں اور نہ صرف ہمیشہ یاد رکھتی ہیں بلکہ انکی تعلیمات کی عملی تعبیر بن جاتی ہیں عنایت اللہ نے تقریب کے اختتام پر کارکنوں اور اہل علاقہ کے مسائل بھی سنے اور ان کے ازالے کیلئے موقع پرا حکامات جاری کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پشاور6جنوری2016ء
ڈاکٹر حیدر دارین کی والدہ کی رسم قل
خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر اور فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر حیدر دارین کی والدہ مرحومہ کی رسم قل آج جمعرات کو بعد از نماز عصر گاؤں خادگزی تحصیل ادینزئی ضلع دیر پائیں میں ادا کی جائے گی وہ ہارون خان اور ندیم خان کی والدہ تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button