نقیب محسود اور طاہر داوڑ کے لواحقین انصاف کی منتظر ہے۔کارکن پشتون تحفظ موومنٹ

پشاور(نمائندہ عدنان ظفر) پشتون تحفظ موومنٹ کے سرگرم کارکن زبیر خان نے کہا کہ ایس ایس پی راو انور جیل کی سلاخوں سے باہر کیوں ہے انہوں نے کہا کہ نقیب محسود کے بے گناہ قتل اور پولیس آفیسر طاہر داوڑ کے آغوا اور پھر انکے قتل اور لاش کی بے حرمتی ریاست پاکستان کے منہ پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ قاتل ایس ایس پی راو انور کئی معصوم بچوں کا قاتل ہے جو ایک سیاسی پارٹی سے وابستہ ہے حکومت نے ابھی تک قاتل راو انور کو کیوں گرفتار نہیں کیا ہر جگہ پشتون دہشت گرد کے نام سے قتل ہو رہا ہے ہر جگہ پشتون عوام کے ساتھ ریاست پاکستان کی طرف سے برا سلوک ہو رہا ہے پشتون قوم وہ قوم ہے جن کے بزرگوں نے ریاست پاکستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کیا اب اس آزاد اور خودمختار ریاست میں پشتون قوم کے ساتھ جو مظالم جاری ہے وہ افسوس ناک ہے پشتون تحفظ موومنٹ کے سرگرم کارکن زبیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے ہمیشہ انصاف کیلئے آواز اٹھائی ہے لیکن جب بھی پشتون تحفظ موومنٹ نے اواز اٹھائی ہے تو ریاست نے انکو دہشت گرد اور ملکی غدار قرار دیا ہے زبیر خان نے مزید کہا کہ نقیب محسود، پولیس افسیر طاہر داوڑ، اور دیگر ہزاروں پشتونوں کے قتل عام میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور قتل ہونے والے ہزاروں افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے میں حکومت وقت اہم کردار ادا کرے۔