Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گلگت بلتستان کوپاکستان کاباضابظہ حصہ قراردینے اورائینی صوبہ بنانے پراتفاق

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو پاکستان کاحصہ قرار دیتے ہوئے مکمل صوبائی حقوق دینے سے اتفاق کرلیا۔رواں ماہ کے آخر تک گلگت بلتستان کومکمل آئینی یا عبوری صوبہ بنائے جانیکا اعلان متوقع ہے جسکے تحت گلگت بلتستان کو دیگرصوبوں کی طرح پارلیمان اور دیگر تمام آئینی اداروں میں نمائندگی دیدی جائیگی۔معتبر ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلیے قائم کمیٹی نے گزشتہ دنوں ہونیوالے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر حقوق دیتے ہوئے پارلیمان اور دیگر تمام آئینی اداروں میں نمائندگی دی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاق کے سامنے3 آپشنز تھے جن میں گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنانا، عبوری صوبہ بنانایاآزاد کشمیر طرز پر حکومت قائم کرنا تھا تاہم آزاد کشمیر طرزکے سیٹ اپ کا آپشن اب زیر غور نہیں ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button