Breaking News

مستوج ، نومنتخب کونسلرز اور عوام کا مطالبات کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

مستوج ( سیف سے ) عوام مستوج نے گزشتہ دن ا پنے مطالبات کے حق میں مستوج بازار میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس میں پرواک ، مستوج کے علاوہ لاسپور سے لیکر یارخون ویلی تک کے نومنتخب میل اور فیمل کونسلرز اور عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کیں۔جلسے سے جنرل کونسلر عبد الرحمن، ممبر تحصیل کونسل محسن حیات، ناظم گل محمد ،ناظم وورمحمد ، ویمن کونسلرز زار نگار، شمسیہ شاہد، روبینہ ، عماد الدین، بل علی شاہ، فرید جان، نو ر احمدجان، شیر نادر و ،حاجی سید قاسم شاہ کونسلر وی سی بانگ ،رحمت خان کسان کونسلروی سی بانگ دیگر نے خطاب کیا ۔ جلسے میں مطالبہ کیا گیا کہ علاقہ پہلے سیلاب پھر زلزلہ میں شدید متاثر ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے عوام مالی طور انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ دو مہینے راستے بند ہونے اور نہری نظام برباد ہونے کی وجہ سے علاقے کی کاروبار اور فصل بھی مکمل تباہ ہوگئے تھے۔ حکومت کی طرف سے زلزلہ متاثرین کیلئے خطیر رقم جاری ہونے کے باوجوداکثر متاثرین کو ابھی تک امدادی چیک نہیں ملے ہیں۔ جلسے میں مطالبہ کیا گیا کہ متاثرین کو امدادی چیک فوری دئیے جائیں ۔ اور بینکوں کے تمام چھوٹے قرضے معاف کئے جائیں ۔ نومنتخب کونسلرز نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اپنے وعدے کے مطابق کونسلرز کو اختیارات سونپ دی جائے۔ جلسے میں خبر دار کیا گیا کہ انکے مطالبات پر غور نہیں کیاگیا تو بھر پواحتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

گلگت چترال روڑ حکومت پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان بالخصوص ضلع غذر کے عوام کے لئے تحفہ ہے،اگر فنڈز کی فراہمی یقینی ہو تو یہ شاہراہ 18 ماہ تک مکمل ہوسکتی ہے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان

غذر (نامہ نگار)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے غذر پریس کلب کے ممبران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *