Skip to content
چترال (ڈیلی چترال نیوز)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے چترال سکاؤٹس کی طرف سے مختلف علاقوں کے زلزلہ متاثرین میں خصوصی پیکیج تقسیم کئے ۔گذشتہ روز وادی ارندو کے متاثرین زلزلہ میں395 عددرضائی، 442سوئیٹر اور380ترپال اورشیشی کوہ دروش میں 144رضائی،140سوئیٹراور140 ترپال تقسیم کئے ۔
اس موقع پرکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہاکہ چترال سکاؤٹس متاثرہ خاندانوں کی حوصلہ افزائی اورمدد کی ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 26اکتوبر2015کوملکی تاریخ کے شدید ترین زلزلے نے لوگوں کے اوسان خطا کر دئے۔ چترال سکاؤٹس متاثرین زلزلہ و سیلاب زدہ گان کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑی گی۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں