تازہ ترین
بحالی اور ووبارہ آبادکاری کے کاموں کو درست سمت میں ڈالنے ا ور درپیش رکاوٹوں کو ہٹانے میں کام جاری رہے گا ،کمانڈنٹ چترل سکاؤٹس


ا ور اس سلسلے میں درپیش رکاوٹوں کو ہٹانے میں کام کیا جبکہ ضلعے کے طول وغر ض میں متاثریں کی خدمت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے تاکہ علاقے کی شدید سردی کے اثرات سے ان کو بچایا جاسکے۔ اُرسون ،شیشی کوہ اور مداک لشٹ ، ارندو، یارخون ، لاسپور، موڑکھو، تورکھو کے مقامات پر سیلاب اور زلزلہ زدگان میں گرم کپڑے، کمبل، ترپال اور بستر کی تقسیم کئے گئے ہیں جس سے ڈیڑہ ہزار سے زائد خاندان مستفید ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ موسم سرما کی شدت کا مقابلہ کرنے کے لئے ان سرد علاقوں میں ان اشیاء کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھیں جس کے لئے انہوں نے مختلف اداروں سے رابطہ کیا۔انہوں نے چترال میں قدرتی آفات کی تباہ کاریوں کو منظر عام پر لانے اور دوسرے ترقیاتی کاموں میں فعال کردار اد اکرنے پر مقامی میڈیا کی تعریف کی۔ اس سے قبل اپنے خطاب چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے چترال میں اپنی تعیناتی کے چار مہینوں کے دوران نمایان کارنامے سرانجام دے دے چکے ہیں جبکہ ان کی تعیناتی کے وقت چترال کا طول وغرض سیلاب اور زلزلہ کے دہرے آفات سے متاثر تھا لیکن انہوں نے بہترین قائدانہ صلاحیت کا مظاہر ہ کرکے ملٹری انتظامیہ کو ایک پیج پر لاکر متاثریں کے مصائب اور مسائل میں نمایان کمی لائی۔