245

ریشن کی عوام اے کے ڈی این کے تمام اداروں،ایس آرایس پی اور ورلڈفوڈ پروگرام کے اسٹاف کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں،ناظم وی سی /کابینہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ویلج کونسل ریشن کے ناظم شہزادہ منیر،نائب ناظم نصیراللہ ،ڈاکٹراقبال،انیس الرحمن،محمدعلی ،محمداسحاق،پرویز الہی اورخواتین کونسلرز نے اہلیان ریشن کی طرف سے اے کے ڈی این کے تمام اداروں،ایس آرایس پی اور ورلڈفوڈ پروگرام کے آرپی ایم اوردیگراسٹاف کوخراج تحسین پیش کیا ہے ۔کہ انہوں نے مصیبت کے وقت ریشن کے متاثرہ عوام کی بھرپور مددکی ۔اپنے ایک اخباری بیان میں ا نہوں نے کہاکہ مصیبت کی گھڑ ی میں بروقت متاثرہ خاندانوں کی مدد کرکے ان اداروں نے اُن کے دل جیت لئے ہیں ۔ریشن کے عوام ورلڈفوڈپرگرام کے ذمہ داروں کاشکریہ کرتے ہوئے اُمیدرکھتے ہیں ۔ کہ آئندہ بھی وہ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بعد آزان زلزلے کی وجہ سے یہاں کے لوگ مفلو ج ہوچکے ہیں ۔ اور ان ہی غیرسرکاری اداروں کے تعاون سے زندگی بسرکررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم اے کے ڈی این کے تمام اداروں،ایس ارایس پی اورورلڈفوڈپرگرام کے سربراہوں سے گذارش کرتے ہیں کہ و یلج کونسل ریشن کے گاؤں زئیت کو امدادی اوربحالی کے کاموں سے محروم نہ رکھا جائے۔اور ان کوبھی شامل کرکے مصیبت زدہ لوگوں کی مشکلات دور کی جائیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ این جی اوز نے حالیہ آفات کے موقع پر قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ غیر سرکاری اداروں نے عوام کے دلوں میں اپنی خدمات کی بنا پر مقام پیدا کیا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ صحت ، تعلیم ، غربت کے خاتمے اور سماجی شعور بیدار کرنے میں ان اداروں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ جن سے دوسرے علاقوں کی طرح اہلیاں ریشن پہلے ہی سے مستفید ہوتے رہے ہیں ۔ اس لئے اُن کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں