Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پشاور سے چترال آنے والی ہائی ایس مشین چڑھائی میں برف میں پھسل کر سکھائی میں جاگری ۔ جسکے نتیجے میں ایک نوجووان جان بحق اور گیارہ افراد زخمی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)منگل کے روز پشاور سے چترال آنے والی گاڑی کو چترال سائیڈ پر زیارت کے مقام پر فلائنگ کوچ گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے ایک شخص جان بحق اور گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ چترال پولیس نے بتایا ہے کہ منگل کے روز ایک گاڑی فلائنگ کوچ نمبر 1186پشاور سے مسافروں کو لے کر چترال آرہاتھا کہ لواری ٹنل سے گزر کر زیارت کے اُترائی پر برف میں پھسل کر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص میڈیکل ریپ منور ولد نذیر ساکنہ گولدور چترال ٹاؤن موقع پر جان بحق ہوا ،جبکہ زخمیوں میں عبد اللہ ولد حبیب خان شیخاندہ بمبوریت ، محمد شفی ولد جہانگیر دروش ، محراب حسین ،وجاہت اللہ ولد سید اللہ ، رحیم اللہ ولد عبداالہ ساکن بروز ، شمیم دختر عربی پرئیت ،نور الہی ولد فضل الہی ایون ، زوجہ عمرا خان پرئیت ، محمد اکبر ولد اکبر ولی ریشن، امیر اللہ ولد حاجی ریشن ،منہاج الدین ولد گُل ریشن اور سید ولد رحمت اللہ ڈرائیور بروزشامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملنے پر چترال پولیس، چترال سکاؤٹس اور لیویز کے جوانوں نے فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ کر حادثے کا شکار مسافروں کو ریسکیو کرکے دروش ہسپتال پہنچا دیا جہان زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ہسپتال زرائع کے مطابق دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button