Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں سماج دشمن اور جرائم میں ملوث افراد کوقانون کے شکنجے میں لانے کے لئے زور وشور سے کاروائی شروع ،آصف اقبال مومند

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر آصف اقبال مومند کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ا ور ارندو دمیل سمیت دوسرے سرحدی علاقوں میں مفروروں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ گزشتہ دنوں پولیس اسٹیشن ارندو کے ایس ایچ او نذیر شاہ نے عالمزیب ، طالب اور یوسف کو گرفتار کرلیا جوکہ قتل اور اقدام سمیت دوسرے کئی گھناونے جرائم میں چترال پولیس کو عرصہ دراز سے مطلوب تھے۔ چترال پولیس کے ترجمان انسپکٹر بزرگ الدین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے چارج سنھبالنے کے بعدسے ڈی پی او چترال نے سماج دشمن اور جرائم میں ملوث افراد کوقانون کے شکنجے میں لانے کے لئے زور وشور سے کاروائی شروع کی ہے تاکہ چترال جیسے پرامن علاقے کا مثالی امن وامان قائم اور برقرار رہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button