پشاور (نمائندہ ڈیلی چترال )وزیر اعلی خیبر بختونخواہ پر ویز خٹک نے صوبے کے تمام اضلاع میں آرٹ کونسل اورکلچر سنٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔اعلان وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ نے ہفتے کے روز ثقافت کے زندہ امین کے تحت صوبے کے ہنر مند ،ادیب شعراء اور فنکاروں میں اعزاز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے فنون لطیفہ سے وابستہ پانچ سو فنکاروں کے اعزاز میں 30,000 روپے کے چیکس دئے چترال سے اس تقریب میں ذاکر زخمی، افضل اللہ افضل ،محمد عرفان عرفان ،استاد میر ولی المعروف کوراغو ماشٹر بھی شریک ہو ئے جن میں سے ،استاد میر ولی المعروف کوراغو ماشٹر کوبہترین فنکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا اور دیگر ساتھیو ں کو ادب کے حوالے سے اعلی انعام سے نوازا گیا اور ماہانہ بنیاد پر اسکالر شپ بھی دینے کا اعلان کیا گیا ۔تقریب میں فیصلہ کے گیا کہ حکومت سالانہ بچٹ میں پچاس کروڑ روپے مختص کریگی جو ان ہنر مندوں کی بہتری کے لئے خرچ کیا جائے گا۔تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری برائے ثقافت زاہد درانی ،چیف سیکریٹری امجد علی خان ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان کے علاوہ صوبے بھر سے آئے ہوئے شعراء ادیب مصور او رفنکاروں نے شرکت کی ۔تقریب سے ڈائریکٹر کلچر عبدالباسط ،داکٹر صلاح الدین او رسلمہ شاہین نے بھی خطاب کیا