لاہور(نامہ نگار)……پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان میں علیٰحدگی کے بعد دونوں جانب پروپوزلزکا سلسلہ جاری ہے ۔ایسا ہی ایک واقعہ ریحام خان کیساتھ لاہور کی سپیریئر یونیورسٹی میں پیش آیا جب ایک طالب علم نے شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا ۔طالب علم نے پوچھا کہ عمران خان سے علیٰحدگی کے بعد آپ کا کوئی رشتہ آیا یانہیں ؟ریحام خان میڈیا پرسن ہونے کے ناطے نہایت شائستگی سے جواب گول کرگئیں ۔دوبارہ اصرار پر ریحام خان نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے انکار کردیا ۔طالب علم نے موقع ملتے ہی دوسرا سوال پوچھا اگر رشتہ آگیا تو کیا آپ شادی کیلئے تیار ہیں ؟ارادے بھانپتے ہوئے ریحام خان نے نہایت شائستگی سے طالب علم کو جواب دیا کہ ”آپ ابھی چھوٹے ہیں ”