Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے گہیریت گولین کنزروینسی میں نامعلوم شکاریوں نے ایک کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال کے گہیریت گولین کنزروینسی میں نامعلوم شکاریوں نے ایک کشمیری مارخور کا شکارکرلیا لیکن محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی وجہ شکاریوں نے شکارشدہ مارخور چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ سب ڈویژنل وائلڈ لائف افیسر ارشاد احمد نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ گزشتہ شام کو گہیریت کے کنزروینسی میں ٹھوناٹھونی کے مقام سے فائرنگ کی آواز آنے کی اطلاع انہیں موصول ہوئی جس پر انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور کمیونٹی کے واچروں اور لوکل کمیونٹی کو فائرنگ کے مقام کو گھیرے میں لانے کی ہدایت جس پر نامعلوم اور ان کے ساتھی تین سالہ نر مارخور کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگل میں فرارہوگئے۔ بعدازاں شکار کو وائلڈ لائف کے ڈویژنل آفس لایا گیا جہاں محکمہ حیوانات کے سینئر ویٹرنری ڈاکٹر شیخ احمد نے پوسٹ مارٹم کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف او وائلڈ لائف امتیاز احمد نے کہاکہ غیر قانونی شکار پر سخت پابندی عائد ہے اور مارخور کے غیر قانونی شکارمیں ملوث افراد کو عدالت سے سخت سزا دلوایاجائے گا۔

انتقال پُرملال
پی پی پی کے بانی کارکن محمد ظاہر شاہ انتقال کرگئے
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) پی پی پی ضلع چترال کا بانی رکن محمد ظاہر شاہ طویل علالت کے بعد اپنے آبائی گاؤں ایون میں انتقال کرگئے جنہیں بدھ کے روز سپرد خاک کیا گیا ۔ وہ پی پی پی کا جانا پہچانا اورمقبول رہنما تھا جوکہ سیاسی سرگرمیوں سمیت علاقے کی ترقی میں گزشتہ سال اپنی بیماری تک بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button