Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آل کلاس فورملازمین ایسوسی ایشن آل محکمہ جات ضلع چترال کاایک ہنگامی میٹنگ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)آل کلاس فورملازمین ایسوسی ایشن آل محکمہ جات ضلع چترال کاایک ہنگامی میٹنگ اپیکاآفس چترال میں ضلعی صدرکلاس فورمحمدقاسم خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں سیکورٹی کے حوالے سے نمائندگان نے باری باری اپنے خیالات کااظہار کیا۔اورمتفقہ طورپر ایک قرارداد منظورکی گئی۔جس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکی چوکیداروں اوردیگر کلاس فورملازمین سے 24گھنٹے ڈیوٹی لیناانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔صوبائی حکومت اس ناانصافی پر نظرثانی کرکے مذکورہ ناانصافی کوختم کیاجائے۔اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ اکثردہشت گردفوج اورپولیس کی وردی میں دہشت گردی کرتے ہیں اس لئے حکومت کوچاہیے کہ فوج اورپولیس کواداروں کے اندرداخل ہونے سے منع کریں یاچوکیداروں کوفوج اورپولیس کاچیکنگ کاحق دیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت کواداروں کے لئے 24گھنٹے کی ڈیوٹی کی ضرورت ہے توفی ادارے کے لئے تین چوکیداروں کابندوبست کرے اورچوکیداروں کوایلیٹ فورس کے زریعے ٹرنینگ دی جائے اورٹرنینگ کے دوران ٹی اے ڈی دیاجائے اورخود کارہتھیار مہیا کیاجائے اورچوکیداروں کے لئے ادارے کے اندرایک الگ مخصوص کمرہ الاٹ کیاجائے اجلاس میں حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیاکہ ہمارے اس جائزقرارداد کومدنظررکھتے ہوئے 25فروری تک ایک جامعہ پالیسی کااعلان اورکارروائی کرے بصورت دیگر کلاس فورملازمین سات مارچ کوایک بھرپوراحتجاج ریکارڈ کریں گے اوراٹھ گھنٹے سے ایک منٹ بھی زیادہ ڈیوٹی نہیں کریں گے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button