Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترالی پٹی کے مارکیٹنگ اور نئی منڈیوں کی تلاش کے حوالے سے پانچ روزہ ٹریننگ کے بعد پشاور میں چترالی پٹی کے مصنوعات کی نمائش کا انعقاد

چترال ( محکم الدین محکم) ینگ سٹار ڈیویلپمنٹ آرگنائیزیشن نے پشاور اپلفٹ پروگرام کے مالی معاونت سے پشاور میں چترالی بازار کے دکاندار وں مالکان ا ور کاریگروں کو چترالی پٹی کے مارکیٹنگ اور نئی منڈیوں کی تلاش کے حوالے سے دی گئی پانچ روزہ ٹریننگ کے بعد پشاور میں چترالی پٹی کے مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کیا ۔ 20160130_131436نمائش کا مقصد چترالی کلچر کے فروغ اور تیار ہونے والے مصنوعات سے بہتر آمدنی پیدا کرکے معاشی استحکام کی کوشش ہے ۔جس میں مرد و خواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری چترالی بازار ایسوسی ایشن پشاور فضل مہمان خصوصی تھے جب کہ ان کے ساتھ پشاور اپلفٹ پروگرام کے سینئر آفیسر بادشاہ حضرت، آصف اور شبیر نے بھی نمائش کا دورہ کیا ۔ نمائش میں حصہ لینے والے دکانداروں نے چترالی ثقافت کی ترقی کے لئے وائی ایس ڈی اواور پی یو پی کے اقدامات کو سراہا۔ چترال کے مشہور سماجی کارکن (ریٹائیرڈ ) روڈ انسپکٹر مبارک حسین شاہ ساکنہ موڑکہو نے اس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر وائی ایس ڈی او کے چیف ایگزیکٹیو اسفندیار خان نے نمائش کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال اپنی ثقافتی مصنوعات کے حوالے سے ریجن میں اہم مقام رکھتا ہے ۔ اور ان مصنوعات میں مُلکی اور غیر مُلکی مہمان اور کاروباری حضرات انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ تاہم بہتری کی کوشش ہر وقت موجود رہتی ہے ۔ اس لئے ہماری کو شش ہے کہ مختلف اداروں کے تعاون سے چترال کے لوگوں میں کاروباری دلچسپی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق مصنوعات میں بہتری لائی جائے ۔ اور مختلف مارکیٹوں میں نہ صرف اُن کو متعارف کیا جائے بلکہ مارکیٹ میں مقام پیدا کیا جائے ۔ انہوں نے نمائش میں دلچسپی لینے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button