Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

صدر منتخب ہوکرصوبے میں پاکستان تحریک انصاف کومضبوط بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا ،فضل محمدخان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق صوبائی ارگنائزاُمیدارصوبائی صدرپاکستان تحریک انصاف فضل محمدخان نے چترال میں پارٹی عہدہ دارو ں اورورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بطورصوبائی صدر منتخب ہوکرصوبے میں پاکستان تحریک انصاف کومضبوط بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا جبکہ سیاست میں عاجزی ،انکساری اورکارکنوں کے دکھوں ومسائل کوسمجھنااورحل کراناانتہائی ضروری ہے ۔پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک بڑی قوت بن چکی ہے جس میں عہدوں کے لئے اب براہ راست انتخابات ہوں گے اور پرانی غلطیوں سے سبق سیکھ کر دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کیلئے 7 رکنی کمیٹی بنا دی ہے30فروری تک ممبر شپ مرحلہ ہوگا۔ اس کے بعد 25اپریل کوایس ایم ایس کے زریعے براہ راست ووٹ ہوں گے۔ انہوں نے انٹراپارٹی الیکشن کی طریقہ کارواضح کرتے ہوئے کہاکہ تیس فروری تک ہرورکرزبذریعہ ایس ایم ایس ممبرشپ کریگا جبکہ 25اپریل کوایس ایم ایس کے زریعے ووٹ ہوگاایک آدمی پانچ ووٹ دے گا جس میں مرکزی ،صوبائی ،ضلعی ،تحصیل اوریوسی صدارت کے لئے باقی کابینہ صدرمنتخب ہونے کے بعدخودتشکیل دے گا۔ اس موقع پرشہزادہ فیصل ،خواجہ انواریوتھ کونسلروی سی تریچ،نائب ناظم وی سی دنین سلطان محمدشیر،یوتھ کونسلریوسی کھوت نصیرالدین اورنورعالم خان نے بھرپورحمایت کا اعلاں کردیا۔رکن صوبائی اسمبلی پالیمانی سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف بی بی فوزیہ یوسی ممبرچرون رحمت غازی اورعبدولی ایڈوکیٹ نے پارٹی ورکرو ں سے ختمی صلح مشورے کے بعد فیصلہ کرنے کااعلاں کیا۔

DSC00024

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button